data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی شاندار کارکردگی کے بعد محمد رضوان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے، جبکہ قسمت کا پلڑا اب روحیل نذیر کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، اور قوی امکان ہے کہ وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے موقع پر غور کیا جائے گا، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی واپسی فی الحال ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب ٹیم سلیکشن سے متعلق اہم فیصلے جاری ہیں، مگر سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک سرفراز احمد اور سکندر بخت کے حوالے سے تاحال پی سی بی کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن یا ان کی ذمہ داریوں کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-2-21

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے
  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری