(سندھ بلڈنگ)نا ظم آ باد کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ڈائریکٹر سید ضیاء نے کھوڑو سسٹم کی اجارہ داری قائم کردی ، انہدامی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کا پیکج متعارف
نمبر 5 میں پلاٹ نمبر E22/1 پر دکانیں اور 5 منزلہ عمارت تعمیر کی چھوٹ ،غیر قانونی کمرشل پورشن کی تیاریاں
سرکاری محصولات کو نقصان پہنچانے اور غیرقانونی امور کی سرپرستی کرنے والے ذمہ داروں کو کھلی چھوٹ حاصل
سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم کی وسطی پر مہربانیاں برقرار ڈائریکٹر سید ضیا نے بلند عمارتوں کی تعمیر کی مکمل چھوٹ دے دی ناظم آباد نمبر 5 پلاٹ نمبر E22/1 پر دکانیں اور 5 منزلہ عمارت تعمیر جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش کی گئی رابط ممکن نہ ہو سکا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کی ضلع وسطی پر مہربانیاں برقرار ہیں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جسکا با آسانی انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے اور زیر نظر تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 5 میں پلاٹ E22/1 کے رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور 5 منزلوں پر مشتمل کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات کی مکمل چھوٹ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے دے رکھی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں وسطی میں جاری دھواں دھار انہدامی آپریشن میں بھی مخصوص عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھا گیا ہے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی باحفاظت تکمیل کا نظام چلانے والے بدعنوان بلڈنگ افسران احتساب سے بالاتر ہیں اور مٹھیاں گرم کرنے کے بعد انہدام سے محفوظ رکھنے کے حفاظتی پیکج متعارف کروا رکھے ہیں جس سے ملکی محصولات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے عوامی وسماجی حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ جب غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے قائم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں تو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کون کرے گا؟جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاوس رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ
پڑھیں:
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکادیتے ہوئے ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور مودی کوایک اور تجارتی جھٹکا دے دیا۔چاہ بہار پر سرمایہ کاری کرنے والی بھارتی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ امریکا نے بھارت سے ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا نے ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے چھوٹ واپس لی، چابہار پر بھارتی آپریٹرز کو امریکی سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ 29ستمبر 2025 سے مئوثر ہوگا۔ چاہ بہار بھارت کیلئے افغانستان اور وسط ایشیاء تک اہم تجارتی راستہ ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی شراکت داری معاہدہ طے پاگیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور کیئر اسٹارمر نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیکرز میں امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے دوران دونوں ممالک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکتداری معاہدہ طے پاگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کیئر اسٹارمر نے برطانیہ اور امریکا کے درمیان ایک نئی ٹیکنالوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ نیا معاہدہ پہلے ہی نجی شعبے کے معاہدوں کی ایک لہر کو فروغ دینے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی ایکس انرجی اور برطانوی کمپنی سینٹرکا برطانیہ بھر میں ایٹمی ری ایکٹرز لگانے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ( معاہدہ ) برسوں سے ’ہوا میں تھا‘ لیکن اب ’ آخرکار‘ حققیت بن گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ برطانیہ اس سال کے شروع میں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا پہلا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات بے حد قیمتی ہیں، یہ تعلق ایک خوبصورت وراثت ہے اور دونوں حکومتیں ان رشتوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہی ہیں۔