Jang News:
2025-11-03@13:27:41 GMT

پنجاب: بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

پنجاب: بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان

—فائل فوٹو

پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ 26-2025 میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا، بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے،  تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور ٹوورازم کے بجٹ میں 6 سو فیصد سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف حکومت مذاکرات، مزید مطالبات سامنے آگئے

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدر آمد کیا جائے

لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 اسپتال بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی اسکیم لائی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے بجٹ میں

پڑھیں:

  ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ 1026 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے حاصل کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام شعبوں میں ریونیو مقررہ اہداف سے کم رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نئے ٹیکس نہیں لگانے پڑیں گے، ایف بی آر چیئرمین کا مؤقف
  • ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر
  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے