چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی: علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی، غریب طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا تھا مگر آج دنیا ملک کی کامیابی کی مثالیں دے رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے مثال پیدا کر دی، بجلی کی قیمت 40 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، آج پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں، مگر کافی کام ہو رہے ہیں، مہنگائی قابو میں ہے۔دوسری طرف پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور پاکستان عوام یکجا ہیں، کوئی ہماری ذمہ داری کو کمزوری نہ سمجھے، جس نے بھی ہمارے ملک اور ہمسایہ ممالک میں کوئی بھی دہشت کی ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔