اسلام آباد میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت ممکن ہوا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی، معاشی استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات ایک معجزہ ہے، معاشی ٹیم کی محنت اور پاکستان کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کی بدولت معاشی سطح پر یہ مثالی ٹرن اوور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ شہباز شریف

پڑھیں:

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کا عالمی یومِ جمہوریت پر جمہوری اقدار کے فروغ پر زور

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔

ان کے مطابق جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے، جبکہ 1973 کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کو بااختیار بناتی ہے، ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے اور یہی نظام معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور جمہوریت کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز اور پالیسی سازی کا مرکز ہے، اور پاکستان کا روشن مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کا عالمی دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے جو نظامِ حکومت کے طور پر جمہوریت کی افادیت پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2024 کے دوران پاکستان میں جمہوریت کو درپیش اہم مسائل، پلڈاٹ رپورٹ

انہوں نے کہا کہ جمہوریت بنیادی طور پر عوام کی آواز اور ان کی شمولیت کا نام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام میں 1973 کے آئین کی کلیدی حیثیت ہے، جس کے تحت پارلیمنٹ اجتماعی دانش کی بنیاد پر قانون سازی کرتی ہے اور حکومت ان پر عمل درآمد کرتی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ آئین کا آرٹیکل 25 شہریوں کے بنیادی حقوق اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے، جب کہ صوبوں کو وفاق میں مؤثر کردار دیتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئین پاکستان عورتوں اور اقلیتوں کی شمولیت اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتا ہے۔

ان کے مطابق کسی بھی ملک کو موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف جمہوری اصولوں کی پیروی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز کے مطابق عالمی سطح پر جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں عوام، ادارے اور حکومت مل کر جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے تاکہ ایک ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئین اجتماعی دانش آصف زرداری بینظیر بھٹو پارلیمنٹ جمہوریت کا عالمی دن ذوالفقار علی بھٹو شہباز شریف صدر مملکت قانون سازی وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کا عالمی یومِ جمہوریت پر جمہوری اقدار کے فروغ پر زور