وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، کہا کہ اللّٰہ پاک آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قمر زمان کائرہ محبِ وطن سیاستدان ہیں جن کی قومی خدمات قابلِ قدر ہیں، ملک اور قوم کو آپ کی مثبت سوچ، کرادر اور فہم و فراست کی اشد ضرورت ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر قمر زمان کائرہ نے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قمر زمان کائرہ
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔