وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولت اسکیم جاری رکھنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مالی سال 2024-2025 میں پاکستانیوں نے تاریخ کے بلند ترین 38 ارب تیس کروڑ ڈالرز بیرون ملک سے پاکستان بھیجے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے درآمدی بل کی ادائیگی ہوئ بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی مدد ملی، ترسیلاِتِ زر بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری بھی دی اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔