وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
پُرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔