باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
اسلام آباد میں گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا تھا
سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور فوری طور پر زخمیوں کو ایف سی ہسپتال شاکس منتقل کر کے مفت طبی امداد فراہم کی۔یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ خوارج اب اُن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کو مسترد کر چکے ہیں۔ لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف علاقے کا امن تباہ کرنا ہے
اسکے ساتھ ساتھ آگ لگانے کے لئے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا اکاؤنٹ جیسا کے بابا بنارس اور عمران ریاض خان نے جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں (نیچے ثبوت حاضر ہے) جو اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستان میں بد امنی کی ہر کاروائی کے پیچھے بھارت اور اسکے کرائے پر لئے گئے عمران ریاض جیسے جھوٹ بولنے والے ٹٹو شامل ہیں
بشریٰ انصاری کی مردوں کو خوش کرنے والے گانوں پر تنقید
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔