مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر  بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طور پر نظر آنا چاہیے، سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ