نوازشریف کو مانسہرہ سے شکست کیوں ہوئی؟کیپٹن(ر)صفدر کا اہم بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
مانسہرہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدرکا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تین انجم گزرے ہیں ،اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کوبھی بلاتااورکہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔یہ کیا تھا،میں اب کھری بات کروں گا تو پھر ۔
رپورٹر کاکہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں،اس پر کیپٹن صفدر نے کہاکہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے ہیں،ورنہ ایئرکنڈیشنڈ،آپ کے ساتھ اس وقت سموسے قیمے والے کھا رہے ہوتے۔
رپورٹر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن صفدر کی جو رائے تھیں وہ میاں صاحب کو کاٹنی پڑیں،آپ نے کیسی تجاویز دی تھیں،آپ سے تجاویز بھی ٹھیک نہیں دی گئیں۔
کیپٹن صفدر کاکہناتھا کہ ہم وہ ہیں ہم جیل میں تھے تو قوم نے سیٹ ہمیں دے دی تھی،کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں سب سے لڑ سکتا ہوں لیکن نظام سے تو نہیں جھگڑسکتا۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ میں فوجی آدمی ہوں،میں گارنٹی لینے والا نہیں ہوں،میں ایک سال پہلے رات دن الیکشن مہم شروع کی ،آج بھی جس گاؤں میں جاتا ہوں کہتے ہیں قسم خدا کی ووٹ توسارے گاؤں نے ڈالے ہیں،رات کو جس وقت رزلٹ آیا ہے ۔
تو میں نے کہاکہ تم سوتے رہے کہ ڈبے ادھر ادھر ہوا ہے،گاؤں والوں کاکہناتھا کہ کچھ ہوا ہے جی،ہم اتنے بے وفا نہیں،ہم اتنے بے مروت نہیں،کہ ایک ووٹ نوازشریف کو نہ دیں،جس نے ہماری نسلیں سنوار دیں۔
“میں نے ہمیشہ کھری بات ہی کی ہے اس لئے تو دھوپ میں کھڑا رہتا ہوں،” نواز شریف کے داماد اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر کے تاثرات!
آج کل کیپٹن صفدر صاحب نہ جانے کیوں بجھے بجھے اور مایوس نظر آتے ہیں حالانکہ انکی بیگم وزیر اعلی اور چچا سسر وزیر اعظم ہیں۔ pic.
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) July 27, 2025
Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیپٹن صفدر
پڑھیں:
تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
تربت(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
Post Views: 3