شہبازشریف کی ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے جناح میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کی ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدیت کی ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چینی کمپنی ہانگ کانگ آہوا کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا۔گزشتہ 30 برس سے ایک ہزار سے زائد ہسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہانگ کانگ آوہوا کمپنی نے ہسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا۔(جاری ہے)
اجلاس کو تفصیلی طور پر ہسپتال کے ڈیزائن کے بارے آگاہی دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ چینی کمپنی کا پاکستان کے ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ چینی کمپنی کی قیادت اور ڈیزائن کی تشکیل میں حصہ لینے والے ہر اہلکار کے تہہ دل سے مشکور ہیں،چینی کمپنی کے اس تحفے کو حکومت، پاکستانی عوام اور اس ہسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے،جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ٹرشری کیئر کا ہسپتال بنایا جائے گا۔وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ کرایا جائے،کمپلیکس کی ڈیجیٹائیزیشن اور اس میں مصنوعی ذہانت کا اطلاق کیا جائے،خوش آئند ہے کہ کنسیپٹ ڈیزائن میں مستقبل میں کسی بھی وبا کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔وزیرِ اعظم نے ڈیزائن میں شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے بہتر استعمال، پانی کی ری سائیکلنگ اور ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی اطمینان کااظہارکیا۔ وزیرِ اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے نظام کو اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے تمام تر اقدمات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ، وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چینی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر لیو-ژانپئے اور وفد سمیت متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جناح میڈیکل کمپلیکس چینی کمپنی کی کہ چینی کمپنی کی جانب سے
پڑھیں:
چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی طلب اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایل سیز کھولنے کے بعد متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیلی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ چینی سوکار (Socar) کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت مرحلہ وار پاکستان پہنچے گی۔
وزارت کے مطابق چینی کی پہلی کھیپ اگلے چند ہفتوں میں ملک کی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے، جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
یہ اقدام صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
Post Views: 7