مارچ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:
مارچ 2025 میں پاکستان کی ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2 ارب 49 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مارچ 2024 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ ماہ درآمدات 4 ارب 973 کروڑ ڈالر تک رہیں جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 7.
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں برآمدات میں 7.69 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 24 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اسی عرصے میں درآمدات 6.33 فیصد بڑھ کر 42 ارب 58 کروڑ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 17 ارب 90 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصد اضافہ کروڑ ڈالر مدات میں برا مدات
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔