پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔
ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 56 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں پبلک اَن لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے اور تجارتی تنظیمیں ہیں۔
مختلف شعبہ جات میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 584 کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹرز میں، 402 کمپنیاں ٹریڈنگ سیکٹر میں، 363 کمپنیاں سروسز سیکٹر میں شامل ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں سرمایہ کاری بحرین، چین، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، عراق اور کینیا جیسے ممالک سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا، نیپال، نائیجیریا، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ سے بھی سرمایہ کاری کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 سرمایہ کاری
پڑھیں:
وزیرخزانہ اور مشیرنجکاری نے بیرون ملک اسٹریٹجک انوسٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا
لندن:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے نج کاری محمد علی نے برطانیہ میں اسٹریٹجک انویسٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کے عالمی اقتصادی پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ماہرین کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور زیر اعظم کے مشیر برائے نج کاری محمد علی لندن پہنچ گئے ہیں۔
وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر کا یہ دورہ پاکستان کے اعلیٰ درجے کے عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کی نشان دہی کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دورے کے دوران وفد ٹی ٹی بی پارٹنرز، ایس ٹی جے پارٹنرز، ڈوئچے بینک، بیرنبرگ بینک اور امونڈی فنڈ گروپ سمیت معروف فرموں کے ایگزیکٹوز کے ساتھ اہم ملاقاتیں کرے گا، ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کی نج کاری کے روڈ میپ اور اسٹریٹجک، طویل مدتی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دورے کا مرکزی نکتہ 8 مئی 2025 کو جیفریز کے زیراہتمام پاکستان انویسٹرز ڈے میں وزیر اعظم کے مشیر کی شرکت ہوگی یہ خصوصی تقریب پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری کے منظر نامے، جاری اقتصادی اصلاحات اور حکومت کی جانب سے شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حصول کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرنے کے لیے ایک طاقت ور پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے نظریے کی عکاسی کرتا ہے، ہم یہاں اعتماد پیدا کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور یہ ظاہر کرنے کے لیےآئے ہیں کہ پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے جہاں ترقی، استحکام اور مواقع فراہم کرنے کا واضح ایجنڈا ہے۔
ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پرجوش اصلاحاتی ایجنڈے اور پرائیویٹ سیکٹر کی قیادت میں ترقی پر مربوط توجہ کے ساتھ، پاکستان خود کو عالمی سرمائے کے لیے متعین منزل کے طور پر سامنے لا رہا ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ لندن کا دورہ سرمایہ کاری کے نئے ذرائع پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔