کراچی:

ملک میں اپریل 2025 کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور اس کے نتیجے میں ایس ای سی پی میں کارپوریٹ سیکٹر کی دو ہزار 956 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لکھ 52ہزار 321 تک پہنچ گئی۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تقریباً 99.

9 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طور پر کی جا رہی ہے، جو ایس ای سی پی کی جانب سے ایک مربوط، ٹیکنالوجی پر مبنی ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

نئی کمپنیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے 56فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 39فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں، باقی ماندہ 5فیصد کمپنیوں میں پبلک اَن لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا کہ مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی صنعتوں میں سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس سیکٹرز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جہاں 584 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔

ٹریڈنگ سیکٹر میں 402، سروسز میں 363، رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 255 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 172، خوراک و مشروبات میں 140، تعلیم میں 131، انجینئرنگ، ایندھن، توانائی اور پاور جنریشن میں 108، کاسمیٹکس، ٹوائلٹریز اور کیمیکل میں 102، مارکیٹنگ، اشتہارات اور ٹیکسٹائل میں 66، مائننگ اور کوئرنگ میں 63، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 59، فارماسیوٹیکل میں 55 اور ہیلتھ کیئر میں 49 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔

اس کے علاوہ جن دیگر شعبوں نے ترقی میں حصہ ڈالا ان میں کمیونیکیشن الائیڈ، آٹو اینڈ الائیڈ، اسپورٹس اینڈ الائیڈ، تمباکو، براڈکاسٹنگ و ٹیلی کاسٹنگ، اسٹیل، آرٹس و کلچر، نان بینکنگ فنانس کمپنیز (NBFCs) وغیرہ شامل ہیں، ان شعبوں میں مجموعی طور پر 341 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے بھی حوصلہ افزا رجحان ظاہر کیا، جہاں 92 نئی کمپنیوں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ حاصل ہوا، ان سرمایہ کاروں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا جن میں بحرین، بیلجیم، چین، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، عراق، کینیا، ملائیشیا، نیپال، نائجیریا، سعودی عرب، ترکی اور امریکا شامل ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ای سی پی نئی کمپنیاں نئی کمپنیوں گیا کہ

پڑھیں:

ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-08-25
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پی ٹی اے نے نئی سیکورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سیکورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔پی ٹی اے غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔ نئی ریگولیشنز کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا تحفظ کے مزید سخت اقدامات ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ
  • پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری میں شدید کمی کے بحران سے دوچار
  • پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 
  • سندھ کے کسانوں نے جرمن کمپنیوں کو 3 ارب 70 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟
  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی
  • حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
  • گھی و تیل کی صنعت شدید مالی دباؤ میں، ح شیخ عمر ریحان