پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقا جانیوالے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیئے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ رہی ہیں۔ ایشیائی ملکوں تک پاکستانی کارگو کی شپنگ پر فی کنٹینرز 300 ڈالر، جبکہ افریقہ اور یورپ کیلئے 800 ڈالر تک اضافہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شپنگ روابط کارگو کی ڈالر تک
پڑھیں:
اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )مارچ کی نسبت اپریل میں تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا. دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا. سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی برآمدات میں 19.05 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اپریل کے دوران مجموعی برآمدات میں سالانہ 8.(جاری ہے)
93 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی رواں مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات میں 6.25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی تا اپریل مجموعی برآمدات کا حجم 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی درآمدات میں 14.52 فیصد اضافہ ہوا.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ملکی مجموعی درآمدات کا حجم تقریبا 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے درآمدات میں سالانہ بھی 14.09 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 7.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل ملکی مجموعی درآمدات کا حجم 48 ارب ڈالر سے زائد رہا.