اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا جس میزائل حملے کا ڈرامہ دکھا رہا ہے، اس کی حقیقت یہ ہے کہ پروجیکٹائل زمین پر گھاس پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے، مگر گھاس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جو کہ حقیقی میزائل حملے کے امکان کو رد کرتا ہے۔ یہ واقعہ بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی طرز پر لگتا ہے، جس کا مقصد پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزامات کو قومی فخر سمجھتا ہے اور مودی سرکار کی انتہاپسندانہ حکمت عملی کو آگے بڑھانے کا آلہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق، یہ پروپیگنڈا نہ صرف عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے بلکہ بھارتی سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف ورغلانے کی ایک منظم سازش بھی ہو سکتی ہے۔

بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا

پڑھیں:

بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے والی کشتیاں شناخت ظاہر کر کے بچ سکتی ہے، یمن

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغ کر اپنی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کے حملے کو جزوی طور پر روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کی طرف سے حالیہ میزائل حملے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور غزہ کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں پر فلسطین-2 ہائپرسونک میزائل فائر کیے گئے، یہ حملے خاص طور پر جافا (تل ابیب) کی طرف، لاکھوں صیہونیوں کو پناہ گاہوں میں بھیجنے اور بین گوریون ہوائی اڈے کو مفلوج کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغ کر اپنی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کے حملے کو جزوی طور پر روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو یمن کے آسمانوں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج بحیرہ احمر میں موجود یا گزرنے والی تمام کمپنیوں اور سویلین اور فوجی جہازوں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اپنا تعارف کرائیں اور اپنی شناخت کا اعلان کریں، بصورت دیگر انہیں نشانہ بنایا جائے گا، اور اس کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔  

متعلقہ مضامین

  • بھارت سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ جھوٹ کی فیکٹری ہے; پاکستانی قونصلر
  • بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی الزامات پر کرارا جواب
  • حارث رؤف پر ہوا جرمانہ محسن نقوی اپنی جیب سے ادا کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • نیویارک، بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
  • بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی
  • جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
  • بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے والی کشتیاں شناخت ظاہر کر کے بچ سکتی ہے، یمن
  • دلجیت دوسانجھ کا بھارتی میڈیا اور حکام پر کڑا وار
  • بھارت کھیل کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنا بیٹھا، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف پر سنگین الزامات