سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر غیر ملکی کمپنیوں کی نفع کی رقم کی واپسی میں 115 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ پالیسی سطح پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں آور معیشت پر اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.
معاشی ماہرین نے کہا کہ نفع کی رقم کی واپسی میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام اور جامع معاشی پالیسی کے باعث ممکن ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، منافع کی آزادانہ منتقلی جاری ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نفع کی رقم کی واپسی میں
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔