اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کردی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا پورا فاعدہ عام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب آئل کمپنیوں و ڈیلرز کے منافع و مارجن کو بڑھا کر انہیں دائرہ پہنچایا گیا ہے عوامی و سیاسی ردعمل سے بچنے کیلئے حکومت ڈی ریگولیٹڈ آئٹمزمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا بھی اپنے اعلامیہ میں ہی اعلان کردیا ہے کیونکہ ان میں پانچ روپے چار پیسے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔

جبکہ اس سے قبل صرف پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا حکومت اعلان کرتی ہے اور باقی مصنوعات کا مارکیٹ کی سطر پر تعین ہوتا ہے البتہ وزارت خزانہ کی طرف سے رات گئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق فوری طور کردیا گیا ہے قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 256.

64 روپے سے کم کر کے 254.64 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

تاہم پٹرول کی قیمت 252.65 روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہےمٹی کے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے چار پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چار روپے68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 169.69 روپے سے کم کرکے 164.65 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 155.33 روپے سے کم کرکے 150.65روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت قیمتوں میں کمی کی قیمتوں میں روپے فی لیٹر کی قیمت میں تیل کی قیمت گئی ہے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5 ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کم ہو کر 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
  • ڈیزل 6روپے مہنگا،پٹرول کی قیمت برقرار