پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت
پڑھیں:
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12 روپے اضافے کی منظوری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ECC نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ اضافہ16مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا؛ حکومت آج (جمعرات) کو نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
داقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے 13مئی 2025بروز منگل منعقدہ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا ہے کہ 16مئی سے متوقع پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔
Post Views: 2