تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائدکمی ہوئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل64 ڈالر اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرکی سطح پر آگیا ہے۔
عالمی گیس کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ قطر کےدورے پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ ایران کےساتھ جوہری ڈیل کرنے کےبہت قریب آگئے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طویل مدتی امن کے لیے ایران کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اقتصادی تعاون کمیٹی نے ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر چار روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع خالد مصطفیٰ کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ 16 مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔
اس فیصلے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا عوام کو ریلیف کم مل سکےگا۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائےگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں تیل کی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا۔ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔