حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252.63 روپے پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 254.
اس کے علاوہ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.04 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 164.65 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4.68 روپے فی لیٹر کم ہوکر 150.65 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور مقامی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ہر 15 روز بعد جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر کی قیمت میں پیٹرول کی کی گئی ہے
پڑھیں:
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں