2025-05-16@02:04:53 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت»:
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے کمی کے بعد 254.64 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی عوام کو ریلیف فراہم...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فیلیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 257 روپے 13 پیسے فی لٹر ہو گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کر کے 267 روپے 95 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ یہ اضافہ پچھلے مہینے کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔