پیٹرول کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)شہریوں کو پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنےکی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول پرایک روپے 25 پیسے فی لیٹر کی کمی بنتی تھی اورقیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 9 پیسےفی لیٹر کمی بنتی تھی، تاہم اس پر 2 روپے کم کیے گئے اور مزید 2 روپے 9 پیسے کی کمی کا ریلیف منتقل نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ایک روپے34پیسے فی لیٹر ہوگئی اور اس سے پہلے پیٹرول پرپی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 9 پیسے فی لیٹر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ایس ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ84 پیسے فی لیٹراضافے کے بعد 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ اس سے پہلے ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک پیسے فی لیٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں ایک روپے55 پیسےفی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پیٹرول پر فریٹ مارجن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی،ڈسٹری بیوشن اورڈیلرز مارجن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی زیروشرح برقرار رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیسے فی لیٹر پیٹرول پر پرپی ایس
پڑھیں:
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء ) حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے باوجود پٹرول سستا نہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مئی کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے سستا کر دیا گیا۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل بھی 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیے گئے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔(جاری ہے)
برطانوی خام تیل کی قیمت 1.98 فیصد کم ہو کر 64.11 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 61.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو اس کا مکمل ریلیف منتقل نہ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی 12 روپے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی، پہلے ہی پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر حکومت 78 روپے فی لیٹر ریکارڈ پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئل ریفائنریوں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے گرینڈ پیکج تیار کیا ہے جس کے تحت ای سی سی نے پیٹرولیم لیوی 12 روپے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دیدی، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات صارفین سے 34 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.87 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کے صارفین سے 1.87 روپے لیٹر 12 ماہ تک وصول کیے جائیں گے، پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ وزیر اعظم سے اجازت لے کر لیوی بڑھانے کی مجاز ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات پر 3 تا 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں غور ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا، اس معاملے پر وزیر اعظم سے مشاورت ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت پہلے ہی رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولیاں کر چکی ہے، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد عوام سے 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، اسی طرح رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 801 ارب روپے وصول کیے گئے، اس مدت میں قدرتی گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں وصولیاں 35 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ رہیں، ان 9 ماہ میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں وصولیاں 2 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے رہیں۔