Daily Ausaf:
2025-05-17@23:47:23 GMT

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسےفی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسےفی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔

گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں چینی کی فی کلو

پڑھیں:

سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے، قیمتوں میں آج پھر اضافہ

کراچی:سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 201ڈالر کی سطح پر آگئی جسکے نتیجے میں ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں آج فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 058روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 209روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی طرح ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 416روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 28روپے کے اضافے سے 2ہزار 923روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی
  • سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے، قیمتوں میں آج پھر اضافہ
  • پشاور: چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی
  • تمام تر دعوے تاحال بے سود، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • عید سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،عوام پیٹرول کی قیمت کے ریلیف سے محروم
  • حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
  • عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
  • شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی