City 42:
2025-10-04@23:43:20 GMT

پیٹرول سستا کیوں نہ ہوسکا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی مگر پیٹرول سستا نہ ہوسکا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں کی اہم وجہ سامنے آگئی۔

حکومت نے قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024 سے 25 میں ایک قانونی خلا کے باعث آئل انڈسٹری کو تقریباً 34 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے ان لینڈ فریٹ ایکو لائزیشن مارجن (IFEM) میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر IFEM میں 1.

87 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تاکہ ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی ہے، صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی اور وہ پوری نہ ہو سکی۔

پیٹرول کی کی قیمت   252.73 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پیٹرول کی حکومت نے کی قیمت

پڑھیں:

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • میرپورخاص،شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی