وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جو ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کی پائیداری کی سمت اہم پیشرفت ہوگی۔

انہوں نے یہ بات الیکٹرک وہیکلز اسکیم (PEV) کی پہلی ای بالٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ پیو اسکیم کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر براہِ راست سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ انہیں سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف

ان کا کہنا تھا کہ 2 پہیہ گاڑیوں پر 50 ہزار روپے بینک لیز اور 80 ہزار روپے سیلف فنانس پر سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 3 پہیہ گاڑیوں پر سبسڈی 2 لاکھ روپے بینک لیز اور 4 لاکھ روپے سیلف فنانس پر فراہم کی جائے گی۔

سیف انجم نے بتایا کہ پیو اسکیم سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی کیونکہ تیل کی درآمد پر انحصار کم ہوگا۔ مزید برآں، 2030 تک ملک میں 45 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جس سے نہ صرف فضا صاف ہوگی بلکہ صحت کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی

انہوں نے کہا کہ پیو اسکیم اور قومی ای وی پالیسی کے تحت ایک لاکھ سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوں گی جو نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔

ای بالٹنگ کے پہلے مرحلے کو شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں ’گرین ٹرانسپورٹ انقلاب‘ کی شروعات ہے، جو ملک کو جدید، ماحول دوست اور پائیدار معیشت کی طرف لے جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2023 ای وی پاکستان سیف انجم گاڑیاں الیکٹرک وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ای وی پاکستان سیف انجم گاڑیاں الیکٹرک گاڑیاں الیکٹرک پاکستان میں نے کہا

پڑھیں:

پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر معمولی اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ 19 ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 39 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہے، جن کا حجم 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر پر پہنچے تھے۔

اس سے قبل 12 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،اور ان کی مجموعی مالیت 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • ۔3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا 99 رکنی دستہ حصہ لے گا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
  • اے پی ڈی اے کا وزیراعظم سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ
  • پاکستان ریلوے کا مال گاڑیاں اور بوگیاں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • ای بائیکس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی، 41 ہزار درخواست گزار کامیاب قرار
  • پاکستانی دواسازی صنعت کی شاندار پیش رفت، عالمی سطح پر نئی کامیابی حاصل