نائب وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس؛ توانائی، تعلیم، صحت سمیت28 منصوبے منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
اقتصادی کمیٹی اجلاس میں توانائی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت 28 منصوبے منظور ہوئے ، اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی
اسحاق ڈار نے کہا پائیدار معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اداروں کو مضبوط اور معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔
پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے اجلاس میں زیر بحث منصوبوں میں ماحولیات، انتظامی اصلاحات اور عوامی فلاح شامل ہیں
جعل سازی میں ملوث لاکھوں واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار کی تجویز
نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری حکومت کو تجویز ہے 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔
ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوگا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کرلی جائے، ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور قانون سازی میں ان کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف اس ایوان کا حصہ ہیں، اور ہم اس تعیناتی میں بالکل رکاوٹ نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی حتمی دستاویز آپ کو پیش کردی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں