کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے مربوط اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کپاس کو قومی معیشت میں اس کا مرکزی مقام واپس دلانے، عالمی مسابقت میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مربوط، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اہم نقد آور فصلوں کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے کپاس کے شعبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فصلوں کا پیداواری توازن، معیشت کی درست سمت
اجلاس میں کپاس کی پیداوار اور منافع میں اضافہ، معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، اور عوامی و نجی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے ویلیو چین کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے مربوط اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، کپاس کو قومی معیشت میں اس کا مرکزی مقام واپس دلانے، عالمی مسابقت میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مربوط، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کسانوں کو کون سی فصلوں میں نقصان ہوا ہے؟
انہوں نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو ہدایت کی کہ وہ سابقہ اجلاسوں میں دی گئی پالیسی سفارشات کی روشنی میں قابلِ عمل منصوبہ بندی تیار کرے اور آئندہ اجلاس کے لیے فالو اپ کمیٹی تشکیل دے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، ایم این ایف ایس آر، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اداروں و تنظیموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیک ہولڈرز اسحاق ڈار ایف بی آر طارق باجوہ عالمی مسابقت غذائی تحفظ قومی معیشت کپاس نقد آور فصلوں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز اسحاق ڈار ایف بی ا ر طارق باجوہ عالمی مسابقت کپاس نقد ا ور فصلوں ڈپٹی وزیراعظم کے لیے مربوط اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن بلیو اکانومی انقلاب برپاکر سکتی ہے : وزیر خزانہ
اسلام آباد+کراچی (خبر نگار خصوصی +کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے‘ پا کستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے‘ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیزنے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔