بچوں کو گود لینے کے بہانے امریکا اسمگلنگ، ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔
ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔
ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی
پڑھیں:
کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی رشتہ دار جناح اسپتال پہنچ گئے۔
ڈوبنے والے اورنگزیب کے دوست نے بتایا کہ اورنگزیب عالم اسکول ٹیچر تھااور اس کا سابقہ اہلیہ کے ساتھ کیس چل رہا تھا جس نے بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کا بہاؤ خاصہ تیز ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے تاہم اورنگزیب کی تلاش جاری ہے۔