کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش  ہوگیا جب کہ 
لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار  کرلیے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔

 ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 10 چوری شدہ موبائلز 2 لاکھ نقدی 2 پستول برآمد کرلیے، ملزمان میں شہزاد اور حسن شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی:

ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویرات کوہلی کی 37ویں سالگرہ پر انوشکا شرما نے شادی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
  • اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار