راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس)غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا۔

تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر کی گئی، جو ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں اس کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔ جرگے کے بعد برادری کی موجودگی میں مقتولہ کو ایک کمرے میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ بیڈ شیٹ اور غسل کے لیے استعمال کی گئی دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

اس سنگین جرم میں مجموعی طور پر 14 افراد، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ ان میں سے 8 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جب کہ تینوں مرکزی ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ پر تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس بہیمانہ قتل کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان اچانک ملتوی وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تفتیش میں مزید قتل کی

پڑھیں:

کالج کی ’مغوی‘ طالبہ36 روز بعد عدالت میں پیش، عمر کے تعین کا حکم، یہ کیسے ہوگا اور کیا طریقہ کار ہے؟

شہر قائد کے علاقے سیکٹر ایل ون سے 36 روز لاپتہ ہونے والی 16 سالہ کالج علیشاہ کی طالبہ کو عدالت نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 30 ستمبر کو گھر سے کالج کیلیے نکلنے والی علیشاہ کا عدالت میں پیشی سے قبل اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تاہم آج والدین کا عدالت میں بیٹی کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔

اس کیس کی ایف آئی آر 15 اکتوبر کو درج ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر ملزمان نے اہل خانہ کو دھمکیاں دے کر قانونی چارہ جوئی سے دستبردار ہونے اور 20 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

والدہ صائمہ کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم رفیق بگٹی ہے جبکہ بیٹی کے اغوا میں اُس کے تین ساتھی حمد علی، علی اور منظر شامل ہیں جنہوں نے گھر آکر اہل خانہ کو دھمکایا اور 24 اکتوبر کی رات مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی تھی۔

گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے علیشاہ کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 17 کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج نے سماعت کو آج تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

درخواست گزار (لڑکی کی والدہ) صائمہ کے مطابق آج اُن کی بیٹی کو ملزمان عدالت میں لے کر پیش ہوئے، بچی کے ساتھ لڑکا، اُس کی ماں، بہن اور دیگر 25 سے 27 لوگ تھے جو پوری تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔

عدالت میں لڑکی کو جب مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے بیان کیلیے پیش کیا گیا تو درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان مجاہد بلوچ نے سب سے پہلے عمر کا معاملہ اٹھایا اور لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عدالت سے استفسار کیا کہ لڑکی کو تفتیشی افسر کی تحویل میں دیا جائے اور اگر وہ گھر نہیں جانا چاہتی تو پھر اُس کو دارالامان منتقل کیا جائے کیونکہ خدشہ ہے کہ 36 روز میں لڑکی پر بہت زیادہ دباؤ ڈال کر اُس کا دماغ بنایا گیا ہے تاکہ وہ ملزمان کو بچانے کیلیے اُن کے حق میں بیان دے۔

ملزمان کے وکیل نے دفاع میں درخواست گزار کے وکیل کی جرح پر اعتراض کیا اور کہا کہ ’لڑکی کا نکاح ہوچکا ہے لہذا اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، لڑکی اپنے گھر نہیں بلکہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے‘۔

سماعت کے دوران جج نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر لڑکی کا بیان مجسٹریٹ نے اینٹی ریپ کے تحت اکیلے میں قلم بند کروایا۔ پھر جج نے عمر کا تعین کرنے کیلیے تفتیشی افسر کو ہدایت کی اور لڑکی کو اگلی سماعت تک دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنی مرضی اور پسند سے نکاح کیا اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے جبکہ لڑکی خود مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کرنا چاہتی ہے۔

اُدھر لڑکی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے انکار کیا جبکہ والدہ کی ملاقات کی کوشش کو ملزمان کے وکلا نے روکتے ہوئے علیشاہ کو والدہ سے ملنے نہیں دیا اور کہا کہ لڑکی خود کسی سے ملنا نہیں چاہتی۔

جج کی جانب سے جاری ہونے والے آرڈر میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے احکامات تک لڑکی کو اپنی حفاظتی تحویل میں رکھیں، (اس دوران علیشاہ کو کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی) جبکہ عدالتی حکم نامے میں لڑکی کو کم عمر لکھا گیا ہے جس کا مطلب کہ قانونی طور پر شادی کیلیے اُس کی عمر مقررہ حد سے کم ہے۔

عمر کا تعین کیسے ہوگا؟

پاکستان میں عدالتیں عمر کا تعین کرنے کیلیے ہڈیوں (آسییفیکیشن) ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جس کے تحت ہڈیوں کی کثافت کی بنیاد پر عمر کا تعین کیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی شخص کی عمر کے تعین کیلیے کلائی، کہنی، کاندھے اور کولہے کی ہڈیوں کا ایکسرے کر کے جوڑوں کے جڑنے کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔

اس ٹیسٹ کی رپورٹ ایک چارٹ کی صورت میں سامنے آتی ہے جس میں ہڈیوں کی عمر کا تعین ہوتا ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حتمی نہیں بلکہ قریب قریب ہوتا ہے۔

یہاں ایک بات بہت اہم ہے کہ انسانی کی جسامت، خاندان کے اعتبار سے ہڈیوں کے بڑھنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے جبکہ متعدد مواقعوں پر غذائیت، صحت اور کم خوراک کی وجہ سے ہڈیوں کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ کی رپورٹ میں ایک دو سال کم یا زیادہ ہوسکتے ہیں۔

’ہڈیوں کا ٹیسٹ ثانوی ثبوت ہے‘

ماہر قانون نے بتایا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کی عدالتیں اس ٹیسٹ کی رپورٹ کو ثانوی ثبوت کے طور پر لیتی ہیں اور اصل ثبوت کے طور پر پیدائشی سرٹیفیکٹ، تعلیمی اسناد سمیت دیگر دستاویزات کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اگر لڑکی کم عمر نکلی تو کیا ہوگا؟

ایڈوکیٹ سلمان مجاہد بلوچ نے بتایا کہ اگر ٹیسٹ کی رپورٹ میں لڑکی کی عمر کم آتی ہے تو کیس مزید مضبوط ہوسکتا ہے اور پھر یہ مقدمہ اینٹی ریپ کی دفعات کے تحت چلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ عمر کم آنے کے بعد اگلے مرحلے میں والدین کی جانب سے عدالت میں بچی کی تحویل کیلیے درخواست دائر کی جائے گی اور پھر تنسیخ نکاح (خلع) کو چلینج کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں علیشاہ کی گمشدگی پر دائر درخواست کی سماعت 11 نومبر کو مقرر ہے جس میں جج نے ایس ایچ او سے جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ایک لڑکی کو بھی جھانسے میں لانے کے بعد پنجاب میں نکاح کیا گیا تھا، یہ کیس کئی ماہ تک چلتا رہا جس کے بعد اب بچی اپنے والدین کے ساتھ ہے۔

اس کیس میں عدالت نے جب ہڈیوں کے ٹیسٹ کے ذریعے عمر کے تعین کی ہدایت کی تو اُس کی عمر نکاح کیلیے مقررہ کی گئی حد سے کم آئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے قانون موجود ہے اور لڑکی یا لڑکے کی شادی کیلیے کم از کم عمر کا تعین کیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر نہ صرف نکاح کرنے والے بلکہ نکاح خواں کو بھی سخت سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں قید اور جرمانے شامل ہیں۔

ہر صوبے میں شادی کے حوالے سے عمر کی حد مختلف ہے

سندھ میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت لڑکی اور لڑکے کی عمر کم از کم اٹھارہ سال، پنجاب میں لڑکی کی عمر 16 اور لڑکے کی 18 سال، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی عمر کی حد یہی ہے۔

خلاف ورزی پر جرمانے اور سزائیں

سندھ

سندھ میں چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ناقابل ضمانت اور قابل گرفتاری جرم ہے، جس پر تین سال سزا اور 45 ہزار روپے تک جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر نکاح خواں، والدین یا سرپرست اور نکاح میں معانت کرنے والے تمام افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب

دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ (ترمیمی) ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے تک جرمانے یا پھر دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ یہاں بھی نکاح خواں، والدین یا کسی بھی معاون کو سزا دی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈومحمد خان،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی پر کامیاب کارروائی
  • کالج کی ’مغوی‘ طالبہ36 روز بعد عدالت میں پیش، عمر کے تعین کا حکم، یہ کیسے ہوگا اور کیا طریقہ کار ہے؟
  • پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
  • راولپنڈی میں گھر کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
  • ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • کراچی، مجبوری نے عورت کو مرد بنا دیا، مگر غیرت نے بھیک مانگنے نہیں دی