راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا۔
تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر کی گئی، جو ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں اس کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔ جرگے کے بعد برادری کی موجودگی میں مقتولہ کو ایک کمرے میں لے جا کر قتل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ بیڈ شیٹ اور غسل کے لیے استعمال کی گئی دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
اس سنگین جرم میں مجموعی طور پر 14 افراد، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ ان میں سے 8 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جب کہ تینوں مرکزی ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ پر تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس بہیمانہ قتل کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز) پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا،این سی سی آئی کی جانب سے خولہ چودھری کو پیش کیا گیا،خولہ چودھری کو گزشتہ شب اسلام آباد ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا
خولہ چودھری شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی تھی ،خولہ چودھری کو ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا جائیگا،خولہ چودھری کے خلاف ریاست مخالف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم