کراچی: اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، وڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔
پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔
طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔