خیبرپختونخوا؛ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکز ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
چارسدہ:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے قبل بھی گینگ کے ملزمان صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشان دہی کی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران چارسدہ سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث نے بتایا کہ ایف آئی اے کے دوران لیبیا کے
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا.سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا.عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں. جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں آڈیو لیک کے حوالے سے مقدمہ درج تھا۔