امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ افراد ممنوع دوا بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ سفارت خانے نے ویزا منسوخ یا مسترد ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ فینٹانائل ایک انتہائی طاقتور مصنوعی دوا ہے جو افیون کے زمرے میں آتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور،ہائیکورٹ روڈ پر بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">