کراچی: گلبرگ میں گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ
تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔
ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری میں جانچنے کے بعد سونے کی موجودگی ثابت ہوئی۔
نتائج کی بنیاد پر تخمینہ لگایا گیا کہ ڈیم کی مٹی میں موجود سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 636 ارب ڈالر ہے، جو پاکستان کا قومی قرضہ ختم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کو خود مکمل کرنا چاہیے، تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ان کی کمپنی اس میں سرمایہ کاری کرنے، سونا نکالنے اور حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔
حنیف گوہر کے مطابق ان کی ٹیم نے ہالینڈ، ایمسٹرڈم اور کینیڈا کے ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے اور اگر حکومت اجازت دے تو منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی ایئر لائن ’ایئر کراچی‘ کے حوالے سے بھی اعلان کیا کہ اس کی اندرونِ ملک پروازیں 23 مارچ 2026 سے شروع کی جائیں گی۔
’ابتدائی مرحلے میں 3 سے 5 ایئربس طیاروں پر مشتمل بیڑا متعارف کرایا جائے گا، جبکہ کامیاب آپریشن کے ایک سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم