لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) ملک میں کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں شامل ملزمان موبائل فون چھین کر انہیں کارگو کمپنیوں کے ذریعے پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہیں، ملزمان وارداتوں کے بعد موبائل فون چھین کر انہیں پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، جس میں کارگو کمپنیاں بطور ذریعہ استعمال کی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں ایک ملزم کو واردات کے فوری بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس نے تفتیش میں اہم کردار ادا کیا، گرفتار ملزمان شہزاد اور حسن کے قبضے سے 10 چوری شدہ موبائل فون، 2 لاکھ روپے نقدی اور 2 پستول برآمد کیے گئے ہیں، پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے مذکورہ ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا مزید کہن اہے کہ موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی پورے گروہ کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا تاکہ شہر میں ہونے والی اس نوعیت کی وارداتوں کا مستقل طور پر خاتمہ ممکن بنایا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیٹ ورک

پڑھیں:

لیاقت پور میں اے ایس آئی پر موٹرسائیکل سوار کا تشدد، ملزمان گرفتار

فائل فوٹو 

رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے نوٹس پر پیٹرولنگ پولیس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت پور میں ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی پیٹرولنگ پولیس نے نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر نقاب پوش موٹرسائیکل سوار کا تعاقب کیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اپنے علاقے میں رک کر پولیس کو یرغمال بنا کر اے ایس آئی پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی تھی۔

ڈی پی او کے نوٹس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موبائل چھیننے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا
  • لیاقت پور میں اے ایس آئی پر موٹرسائیکل سوار کا تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار
  • لاہور: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی