City 42:
2025-10-04@20:27:58 GMT

پاکستان کا فنانشل کیپیٹل بارش کے پانی میں غوطے کھانے لگا

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

 سٹی42:  مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش  ہو رہی ہے ، جس کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی شہر میں دوپہر کے وقت سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

موسلادھار بارش کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گلشن حدید میں ایک گھنٹے سے موسلادھار بارش سے گلیاں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، لوگ اپنا قیمتی سامان محفوظ جگہ ٹھکانے لگانے لگے۔

انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز

 حسن سکوائر، نیپا چورنگی، ضیاء کالونی، گلشن شمیم، لیاقت آباد 10 نمبر، جیل چورنگی، کارساز، کورنگی اور ایکسپریس وے سمیت متعدد مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام تاحال غیر مستحکم ہے۔

بلدیہ میں 68، بن قاسم میں 52، ڈیفنس میں 50، گلشن اقبال میں 46، گلستان جوہر میں 62، کورنگی میں 59، اورنگی میں 82، سوسائٹی میں 68، سرجانی میں 57، لیاقت آباد، ناظم آباد اور اوتھل بلوچستان میں 17 فیڈرز اور پی ایم ٹی ٹرپ کر گئے۔

لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیے

 
 فیڈرز کی بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا، کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیموں کو گراوٴنڈ کلیئرنس نہ ملنے پر بحالی میں تاخیر ہو رہی۔ مختلف علاقوں میں انڈر گراونڈ کیبل فالٹس اور سب اسٹیشن میں پانی بھرنے سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا شکار ہے۔
نیو کراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

این اے 129 : مسلم لیگ ن نے حافظ نعمان کو ٹکٹ جاری کردیا

سندھ سیکریٹریٹ کی بیرک نمبر 84 کی چھت بارش کے باعث گر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیرک 84 میں رورل ڈویلپمنٹ کا دفتر موجود ہے۔

 
وزیراعلیٰ مراد علیشاہ  کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 ایشین ہاکی فیڈریشن :ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

وزیراعلیٰ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے، شدید بارشوں کے دوران عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے۔

 
  
مراد علی شاہ نے کہا کہ اربن فلڈ سے بچاؤ کے لیے نالوں اور ڈرینج سسٹم کی سخت نگرانی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی ادارے کوآرڈینیشن میں رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو نشیبی اور مصروف مقامات پر الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

شیخوپورہ سے چوری ہونے والی گاڑی ٹھوکر نیاز بیگ پر پکڑی گئی

انہوں نے ہدایت کہ بارش کے دوران ٹریفک پولیس عوام کی بھرپور رہنمائی کرے، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفرا اسٹرکچر سے دور رہیں۔

 
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز طوفانی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔ 

بارشوں سے دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری
  • شدید طوفانی سسٹم کی وجہ سے کراچی، سندھ اور اسلام آباد میں بارش، پروازیں متاثر
  • راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
  • پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا