WE News:
2025-11-19@01:25:27 GMT

کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2  میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں جہاں چوروں نے گھر کا صفایا کیا وہیں ڈریسنگ ٹیبل اور دیواروں پر کارٹون نما شکلیں اور نقش ونگار بنا کر چلے گئے، چوروں نے بچوں اور خواتین کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟

پولیس کے مطابق چوروں نے فلمی اسٹائل میں ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر بھی نقش و نگاربنائے جس کے بعد اس انوکھی واردات سے متاثرہ فیملی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، چور گھر سےلاکھوں روپےمالیت کےکپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ لےگئے ہیں۔

واقعے سے متعلق متاثرہ فیملی نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ خصوصاً چوروں کے ’دستخط‘ یعنی ان کے بنائے ہوئے نقش و نگار کا بھی معائنہ کیا ہے، پولیس کے مطابق اس واردات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ فورینزک کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟

مذکورہ مکان میں رہائش پذیر شہریارعلی نے وی نیوز کو بتایا کہ چوری شدہ سامان ان کی اہلیہ اپنے جہیز میں لائی تھیں، کم استعمال کی وجہ سے گھر کی تیسری منزل میں رکھا تھا تاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جا سکے، ان کی درخواست پر مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

پولیس کی فورینزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرلیا ہے اور رپورٹ تفتیشی افسر کو دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی پر شک نہیں لیکن چور سیدھا تیسری منزل پر گئے اور چوری کرنے کے بعد جاتے ہوئے مختلف جگہوں پر عجیب نوعیت کے نقش و نگار بھی بناگئے، جو بظاہر کارٹون یا پھر بچوں کی ڈرائنگ سے مشابہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیل ٹاؤن جہیز چور شہریارعلی کارٹونسٹ کراچی گلشن حدید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیل ٹاؤن جہیز چور شہریارعلی کارٹونسٹ کراچی گلشن حدید

پڑھیں:

چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

صادق آباد میں چوروں کو تلاش کرنے والی ایک نجی ٹیم خود اغوا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے پائیدار امن قائم ہو پائے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق کتوں کے ساتھ چوروں کی تلاش میں سرگرداں افراد کو ڈاکوؤں نے آلیا اور انہیں لے کر کشمور کے کچے کے علاقے میں چلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 روز قبل مذکورہ ٹیم اپنے کھوجی کتوں سمیت سندھ کے علاقے اوباڑو سے اغوا ہوگئے تھے جو تاحال لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیے: کچے کے ڈاکوؤں کا تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد، ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی

رحیم یار خان، کشمور اور گھوٹکی پولیس اب اغوا ہونے والے چاروں افراد کو کھوجنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہے۔ اغوا کا مقدمہ صادق آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوباڑو رحیم یار خان صادق آباد کچے کے ڈاکو کھوجی کتے

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • صادق آباد: کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنیوالی ٹیم خود اغوا ہوگئی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا
  • سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
  • کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام
  • قصور، مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر نوجوان زخمی
  • اسلام آباد، فتح جنگ روڈ پر مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل
  • چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق