لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاہور:
کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔
کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔
شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔
موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 16 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر (اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دونوں ملا کر) اب 19 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف درآمدی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ کرنسی مارکیٹ میں اعتماد اور استحکام بھی بڑھنے کی توقع ہے۔