انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 239 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں

اے این ایف حکام نے ہتار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کرلی جب کہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

جی ٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 46.

800 کلو گرام افیون،26.400 کلو گرام چرس ،2 کلو گرام آئس اور 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 7.200 کلو گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اُدھر فیض آباد اسلام آباد میں ملزم کے قبضے سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسی طرح نیازی اڈہ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 13.200 کلو گرام چرس اور 2.400 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں گرین ویلی شیخوپورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 13.200 کلو گرام افیون ،3.600 کلو گرام چرس،280 گرام آئس اور ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اُدھر نوکنڈی چاغی کے قریب زمین میں چھپائی گئی 120 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔

تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی چھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی شکاگو میں کاروباری شخصیات سے بزنس گول میز کانفرنس پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد منشیات برآمد کلو گرام چرس برآمد کرلی کے قریب

پڑھیں:

 خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے، 2022-23میں قبائلی اضلاع  کی پانچ واٹر سپلائی سکیموں پر 7 فیصد انکم ٹیکس عائد نہ کرنے سے خزانے کو ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں   بتایا گیا ہے کہ 24-2023 میں خیبر ڈویژن میں ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے ہی 46 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں پر اعتراض کیا گیا، علاوہ ازیں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن منصوبے میں خلافِ قانون کنسلٹنٹ کو 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا، انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میںبے ضابطگیوں کا انکشاف
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی