رحیم یار خان،مزدور کی اجرت 40ہزار روپے مقرر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رحیم یار خان(کامرس ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ا?فیسر لیبر عامر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم از کم اجرت 40ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر نے محکمہ کو کم از کم اجرت کے نوٹفیکیشن پر عملدرا?مد یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لیبر کے انسپکٹرز فیکٹریوں، صنعتی یونٹس اور کاروباری اداروں کو معائنہ کر رہے ہیں او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت مزدوروں اور صنعتی و دیگر کاروباری مقامات پر کام کرنے والوں کا بنیادی حق ہے جس کی تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔مکمل اجرت کی فراہمی سے عوام کا معیارزندگی بلند اور پیداوار میں بھی بہتری ا?ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرا?مد کے لئے محکمہ لیبر رحیم یار خان نے چیمبر ا?ف کامرس، انجمن تاجران، ضلع میں موجود صنعتی یونٹس اور دیگر کاروباری اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرا?مد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
اسلام آباد میں موجود ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مسلم دنیا کا دفاعی اتحاد مزید مضبوط ہو۔
ایرانی اسپیکر نے زور دیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے جو امتِ مسلمہ کے اجتماعی دفاع کے لیے کام کرے۔
ان کے مطابق اس اتحاد کی موجودگی عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک مضبوط اور بااثر آواز فراہم کرے گی۔
اس سے قبل ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور دیگر صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران ایرانی اسپیکر نے کہاکہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، اسے کوئی ایرانی کبھی نہیں بھلا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہے اور دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، جنہیں باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔
محمد باقر نے زور دیا کہ میڈیکل، توانائی، بینکنگ اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ دونوں ممالک خطے کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ