پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے جنگی جنون کو معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست  مل چکی ہے، جس می ں فتح-1 اور فتح-2 میزائلوں سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کے مذموم جنگی عزائم خاک میں ملا دیے۔ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو متعدد دفاعی تنصیبات پر نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا۔

مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ دفاعی صلاحیت میں اضافے اور دشمن کو ہر سمت سے وار کرنے کے لیے نئی راکٹ فورس کا قیام کیا جا رہاہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی راکٹ فورس(ARFC) کے قیام کا اعلان کیا۔ پاکستان نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ قائم کر کے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ کمانڈ پاکستان کو ’کویڈ پرو کو پلس‘ حکمتِ عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی فورس بھارت کے خلاف پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دے گی۔ یہ فورس بھارت کے جارحانہ رویے اور میزائل جنون کے توڑ کے لیے ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایف سی وقتی قدم نہیں بلکہ پاکستان کی دیرپا دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ فورس پاکستان کو بھارت کے خلاف روایتی سطح پر گہرے اور درست حملے کرنے کی طاقت دے گی۔

پاکستان کی نئی راکٹ فورس مودی سرکار کی جنگی جنونیت کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب ہے۔ مودی سرکار کی میزائل دوڑ کا جواب پاکستان نے بروقت اور فیصلہ کن قوت سے دے دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکٹ فورس کمانڈ نئی راکٹ فورس مودی سرکار پاکستان کی پاکستان نے جنگی جنون

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا