جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان قومی سلامتی کو فوقیت دیں، ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، اولین ترجیح سیلاب زدگان کی مشکلات دور کرنا نصب العین ہونا چاہیئے، گڈ گورننس کے بغیر مشکلات کا سامنا نہیں کیا جا سکتا، روایت چل پڑی ہے کہ تنقید کرو اور جواب میں ایک دوسرے کی عزت اچھالو، بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ نہ مانا تو کھیل بھی سیاست اور ہندو توا نظریات کا حامل ہوجائے گا، دوحہ اجلاس اسلامی ممالک کی اچھی کاوش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منفی سیاست اور سوشل میڈیا مہم سازی ختم کرنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، کراچی کے میئر کو عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے، اپنی کوتاہیوں کو منافقت اور گفتگو کے جال میں پھنسانے کے بجائے کراچی کے سچے بیٹے بنیں، وفاق، صوبہ اور لوکل گورنمنٹ ملکر کام کریں، گورنر کی حیثیت سے یہ کام اگر میں کرسکتا ہوں تو اب کیوں نہیں؟ ناکام بلدیاتی قیادت ابھی تک تھڈو ڈیم، گلشن اقبال، لٹھ ڈیم، جمال پل سے صفورا تک، سماما، شہر کے بیشتر علاقے گھٹنوں گھٹنوں پانی کی زد میں ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا جائے، میرے ساتھی کھڈے بھر کر نا ہموار راستوں کو قابل استعمال بنا رہے ہیں، میئر روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
عشرت العباد خان نے کہا کہ اپر سندھ اور دادو گاج سمیت مورو، گڈو بیراج، کوٹری بیراج بھی سخت خطرات ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر مشکل حالات سے نکالنا ہے، میری پہچان پاکستان ایک تحریک ہے اور ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے، بھارت کے ہر عزم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے، امن اور محبت ہمارا نصب العین ہے، تمام ساتھی تیار رہیں، میری پہچان پاکستان ملک میں انقلاب کی آواز بنے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عشرت العباد پاکستان ہے ملک میں فوج ہے
پڑھیں:
میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم