data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر قیام امن کے لیے خدمات کو سراہاہوئے  کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ جوہری تصادم کو روکنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔

نیٹو اجلاس کے بعد دی ہیگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی دنیا بھر کے لیے خطرہ بن سکتی تھی،’ہم نے کئی بار فون کالز کے ذریعے دونوں ملکوں کو جنگ سے روکا، ہم نے کہا کہ جنگ نہیں، تجارت کرو، ایسے نازک وقت میں پاکستان کی عسکری قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حالیہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہوئی، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، اس ملاقات میں ایران، اسرائیل، راونڈا، کانگو اور جنوبی ایشیا کے حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ خاص طور پر گفتگو کا مرکز رہا۔

امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شخصیت متاثرکن ہے، وہ نہ صرف ایک مضبوط عسکری قیادت رکھتے ہیں بلکہ سفارتی فہم و بصیرت بھی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسے حساس تنازع میں انہوں نے انتہائی متوازن رویہ اپنایا اور جنگ کے بجائے بات چیت کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف جنگ نہ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا، کیونکہ ان کا کردار صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ دنیا کے امن کے لیے قابل ستائش ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان اور بھارت نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے، ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جتنی اہمیت مسئلہ کشمیر کو حاصل ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان
  • بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
  • بلوچیستان : فیلڈ مارشل کی ہدایت پر منشیات کیخلاف مہم شروع ‘ پوست کی فصلیں تلف 
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حکم پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
  • واضع حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • ماموند: قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین