سعودی عرب کا ایران اسرائیل تنازع کے حل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) وزیراعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے ابھرتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شریف نے کشیدگی میں کمی اور ایران اسرائیل بحران کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ
حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
(جاری ہے)
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت
شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز
پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریفولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کے لئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقائی امن صرف یو این چارٹر پر سختی سے عمل کرنے اور طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس نے امن کے اس طرح کے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
دریں اثنا شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی اورمشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ج ا ⁄ ص ز (خبر رساں ادارے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعودی عرب کے پاکستان کے پاکستان کی شہباز شریف ولی عہد کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے، سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔