عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا‘ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کر رہے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دے کر احسان نہیں حق ادا کر رہے ہیں، میری پوری توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہے، ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے، اس سال بھی کوشش جاری رہے گی۔(جاری ہے)
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے ٹیکس فری بجٹ دے کر پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے، مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی روایت کو عمدگی سے آگے بڑھایا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلاح و بہبود مریم نواز نواز شریف
پڑھیں:
’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی مداح خاتون نے مریم نواز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کی پیکنگ والا پرفیوم لانچ کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ مریم نواز نے بھی پرفیوم کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔
مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025مزید :