وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو عملی طور پر ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ملک کے لیے قربانیاں دے چکے ہیں اور اب بھی اداروں سے امید رکھتے ہیں کہ انصاف ہوگا۔ ’بطور وزیراعلیٰ میں یہاں آیا ہوں، ارادہ تھا کہ چیف جسٹس سے بھی گفتگو ہو، امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہو گی۔‘

بجٹ سے متعلق سوال پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا، ’بانی پی ٹی آئی کا وژن سب کے سامنے ہے۔ جو بجٹ ہم نے دیا ہے، وہ تمام پیش کیے گئے بجٹوں میں سب سے بہترین ہے۔‘

انہوں نے ’’مائنس بانی پی ٹی آئی‘‘ کے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا، ’ایسی باتیں محض مفروضے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ عقل سے عاری ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بڑے عہدے کی خواہش نہیں، ایسی باتیں کرنا محض بیوقوفی ہے۔‘

علی امین گنڈا پور نے نتھیا گلی میں قیام سے متعلق بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’میں صرف ایک دن کے لیے وہاں گیا تھا، اور کل ایک نیا سوشہ چھوڑ دیا گیا کہ میری کسی سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ سب جھوٹ ہے، صرف پیسے کمانے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔‘

وزیراعلیٰ نے گفتگو کے اختتام پر واضح کیا کہ، ’’بانی پی ٹی آئی ہی ہماری سیاست کی ترجیح ہیں، اور ہم ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلی کو اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کی غیرملکی سفراء سے ملاقات‘ مختلف منصوبوں پر گفتگو
  • ریڈیو پاکستان حملہ ،وزیراعلیٰ پختونخواکاتحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
  • وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن اثاثہ جات کیس کی سماعت
  • وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی سے ملاقات کے دوران سوینئر پیش کیا جارہاہے
  • محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کیلئے فنڈز جاری