پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔
پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہو کیونکہ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے اور درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری وسائل کا استعمال آئین کے آرٹیکل 4،5 اور25 کے خلاف ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع ہے، ریاست سرکاری تقریبات اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں کے لیے مشینری کا استعمال حکومت کی غیر جانب داری واضح کرتی ہے جبکہ سرکاری مشینری کا استعمال انتظامیہ کے اصول کے خلاف بھی ہے۔
عدالت نے کہا کہ سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے، سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں بھی آتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سرکاری وسائل کا استعمال صوبائی حکومت کہ سرکاری کے خلاف
پڑھیں:
شہری علاقوں میں درخت کٹنے سے روکنے کے لیے لاہوری ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درخت نہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے ایک نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چینکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کردیے ہیں۔ مزید براں موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔ پی ایچ اے کے وکیل کے مطابق غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر بھی روک دی گی ہے۔ عدالت نے پارک پر تعمیر سے متعلق معاہدہ سمیت دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں جبکہ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔